مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کے درمیان 90 منٹ تک ملاقات ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کا کہنا تھا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ پر 'بہت اعتماد ہے اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان پراعتماد رشتہ بنا سکتے ہیں۔ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی عالمی سربراہ سے ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے۔منتخب امریکی صدر نے بحرالکاہل میں تجارتی معاہدہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی جس کی جاپانی وزیراعظم نے بھی تائید کی۔ دونوں رہنماؤں نے تفصیلی ملاقات کے لیے پھر ملنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔
نیویارک میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کے درمیان 90 منٹ تک ملاقات ہوئی۔
News ID 1868396
آپ کا تبصرہ